ساھر کیمرہ توڑنے والا مقامی شہری گرفتار
ملزم کوپراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
الجوف ریجن میں محکمہ ٹریفک کی خلاف وزیاں ریکارڈ کرنے والے ساھر کیمرے کوتوڑنے والے مقامی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔
سعودی عرب کے مختلف ریجنز میں شاہراہوں پرٹریفک خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کرنے کےلیے نصب کیے گئے سسٹم کو ’ساھر‘ کہا جاتا ہے۔
ساھرسسٹم انتہائی حساس کیمرے پرمشتمل ہے جو خود کارنظام کے تحت رفتار کی خلاف ورز ی کرنے والی گاڑی کی تصویر لیے کراسے ادارہ ٹریفک پولیس کے مرکزی کنٹرول روم میں ارسال کردیتا ہے جہاں سے گاڑی کے مالک کے موبائل پرخلاف ورزی ارسال کردی جاتی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ساھرسسٹم کونقصان پہنچانے والے مقامی شہری کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
یاد رہے کہ القصیم ریجن کی البکیریہ کمشنری کے سیکیورٹی اہلکاروں نے گزشتہ سنیچر کو ساھر کیمرے توڑنے والے 3 سعودی شہریوں کو گرفتار کیا تھا اور قانونی کارروائی کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا تھا۔