Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ بندرگاہ پر 11 لاکھ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کوشش ناکام 

منشیات کھلونوں، ملبوسات میں چھپا کر سمگل کی جارہی تھی( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے جدہ اسلامی بندرگاہ کے راستے سمگل کی جانے والی 11 لاکھ نشہ آور گولیاں ضبط کی ہیں۔ انہیں مہارت سے چھپا کر جدہ لایا گیا تھا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’کھلونوں، ملبوسات اور مختلف قسم کے سامان میں نشہ آور گولیاں چھپا کر سمگل کی جارہی تھیں جسے ناکام بنا دیا گیا‘۔
اتھارٹی نے بیان میں بتایا کہ’ سمگلنگ کی کوشش محکمہ انسداد منشیات کے تعاون سے ناکام بنائی گئی۔ نشہ آور گولیاں وصول کرنے والوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا گیا۔ پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے‘۔
اتھارٹی کا کہنا ہےکہ’ سعودی عرب کے تمام ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چیک پوسٹوں کے راستے درآمدات و برآمدات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ سمگلنگ کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا اور سمگلروں کو عبرتناک سزائیں دلوائی جائیں گی‘۔

شیئر: