پاکستان کے شہر فیصل آباد میں پولیس نے بتایا ہے کہ ایک شخص نے کالج میں اپنی بیٹی سے جونیئر کلاس کی لڑکی کو شادی سے انکار پر اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں لڑکی کے بال کاٹے گئے اور ان سے جوتے چاٹنے کے لیے کہا گیا۔
مزید پڑھیں
-
پتنگ کی ’قاتل ڈور‘ کو روکنے کے لیے پنجاب پولیس کے جدید حربےNode ID: 651111
-
پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ سندھ پولیس میں بھرتی ہوگئے؟Node ID: 692721
بدھ کو سی پی او فیصل آباد عمر سعید نے اردو نیوز کو بتایا کہ یہ واقعہ 9 اگست کو پیش آیا۔ جب شیخ دانش نامی ایک شخص نے خدیجہ نامی لڑکی کو اس کے گھر سے اغوا کیا اور اپنے گھر لے گیا۔
سی پی او کے مطابق ’تشدد کا نشانہ بننے والی خدیجہ ملزم شیخ دانش کی بیٹی کی دوست اور کالج میں جونیئر ہے۔ ان کے گھر آنا جانا بھی تھا۔ لڑکی کے بیان کے مطابق شیخ دانش نے اس کے ساتھ جنسی مراسم پیدا کرنے کی کوشش کی اور بعد ازاں شادی کا بھی جھانسہ دیا۔ لڑکی کے انکار پر ملزم نے اسے دھمکیاں دیں۔‘
پولیس نے واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے بعد شیخ دانش اور ان کے ملازمین کو حراست میں لے کر عدالت سے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا۔
سی پی او عمر سعید کے مطابق ’یہ پانچ سے سات لوگ خدیجہ کے گھر گئے اور انہیں اسلحے کے زور پر اٹھا لائے۔ اور اپنے گھر میں تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ لڑکی کی تذلیل کی جبکہ اس کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ اور اس میں شیخ دانش کی بیٹی انا اور بیوی ماہم ابھی تک مفرور ہیں جن کی آواز بھی ویڈیو میں سنی جا سکتی ہے۔‘
![](/sites/default/files/pictures/August/36516/2022/img-20220817-wa0011.jpg)