Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان شہباز گِل کی عیادت کے لیے ہسپتال جا رہے ہیں: بابر اعوان

بابر اعوان نے کہا کہ ’کسی کو بیان دلوانے کے لیے ٹارچر نہیں کیا جا سکتا‘ (فوٹو: سکرین گریب)
تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ ’عمران خان شہباز گِل کی عیادت کے لیے ہسپتال جا رہے ہیں اور کل (سنیچر کو) وہ شہباز گِل کی رہائی کے لیے ریلی کی خود قیادت کریں گے۔‘
جمعے کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ ’ہم کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنے دیں گے کہ ہم 25 مئی کے ملزموں کو بھول جائیں گے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’کسی کو بیان دلوانے کے لیے ٹارچر نہیں کیا جا سکتا۔ راتوں رات پمز کا میڈیکل بورڈ تبدیل کر دیا گیا، میڈیکل رپورٹ بدل دی۔‘
بابر اعوان نے کہا کہ ’مائنس عمران کہنے والوں کا منہ کی کھانا پڑی۔ پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں متحد ہے۔ منفی پراپیگنڈے سے تحریک انصاف کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔‘

شیئر: