سعودی دارالحکومت ریاض کے نواح میں 85 کلومیٹر کے فاصلے پر ریڈسینڈ ایک ایسی تفریحی گاہ ہے جہاں سعودی اور پاکستانی شہریوں کے علاوہ دیگر غیر ملکی بھی چھٹی کا دن انجوائے کرنے کے لیے آتے ہیں۔
خوبصورت اور منفرد پہاڑوں کے دامن میں واقعہ لال ریت کے بلند ترین ٹیلے بھی موجود ہیں جنہیں لوگوں کی بڑی تعداد گاڑیوں اور فورویل موٹر بائیکس پر ریت کے ٹیلوں کو عبور کرتی ہے۔
ایڈونچر اور تفریحی سے بھرپور ماحول رکھنے والے مقام سے سعودی، پاکستانی اور دیگر غیر ملکی بھر پور لطف اٹھاتے ہیں جبکہ غروب آفتاب کا دلکش منظر بھی یہاں آنے والوں کے دل موہ لیتا ہے۔
ریڈ سینڈ پر چھٹی گزارنے والے پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ شہر سے باہر یہ ایک ایسی تفریح گاہ ہے جہاں ہر عمر کے افراد انجوائے کرتے ہیں اور اپنے عام سے لمحات کو یادگار بناتے ہیں۔