Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈارک چاکلیٹ گوناگوں خوبیوں سے بھرپور

 
  سان ڈیاگو ..... مقامی یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق عام چاکلیٹ بھلے اتنا مفید نہ ہو لیکن تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ گہرے بھورے رنگ کے چاکلیٹ جنہیں ڈارک چاکلیٹ کہا جاتا ہے گوناگوں خوبیوں سے بھرے ہوتے ہیں کیونکہ ان میں جوان رکھنے والے عوامل کی اچھی مقدار موجود رہتی ہے۔ سن و سال کے اثرات ان لوگوں پر بہت کم ہوتے ہیں جو ڈارک چاکلیٹ استعمال کرتے ہیں۔ تحقیقی رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ صرف 2ہفتے بھی تواتر کے ساتھ ڈارک چاکلیٹ کا استعمال کیا جائے تو اس سے شریانوں پر بھی بہتر اثرات مرتب ہوتے ہیں حافظہ بھی اچھا خاصا پایا جاتاہے۔یہ تحقیقی رپورٹ ایکسپریمنٹل بائیو لوجی میں شائع ہوئی ہے۔ اگر ڈارک چاکلیٹ کا استعمال مسلسل رکھا جائے تو عمر کے ڈھلنے کی رفتار پر قابو پایا جاسکتا ہے اور صحت بھی اچھی رہ سکتی ہے۔ ماہرین غذائیت کا کہناہے کہ بلیک چاکلیٹ کو عام چاکلیٹ کے ساتھ استعمال کرکے مزید فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

شیئر: