Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء کا جدہ میں ’البلد‘ کا دورہ

طلباء نے قدیم علاقے کی منفرد تعمیرات، روایتی اور ثقافتی مقامات دیکھے۔ فوٹو واس
جدہ کے تاریخی علاقے البلد میں سعودی  وزارت ثقافت نے امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبہ کے ایک وفد کی بھرپور میزبانی کی۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ہاروڈ کے طلبہ کو جدہ کے تاریخی علاقے البلد کا دورہ کروایا گیا جہاں انہوں نے قدیم علاقے کی منفرد تعمیرات، روایتی اور ثقافتی بازار اور دیگر مقامات کی سیر کی۔
یونیورسٹی کے متعدد  طلباء نے عالمی عربی زبان کے دن کی مناسبت سے منعقدہ مختلف سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا، جس سے انہیں علاقے کے ثقافتی ورثے کو سمجھنے کا موقع ملا۔  
امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم سعودی طلبہ کی جانب سے اس دورے کا انتظام کیا گیا تاکہ مختلف ممالک کے طلباء کو سعودی عرب کی ثقافتی اور اقتصادی ترقی سے روشناس کرایا جا سکے۔
جدہ کے قدیم تاریخی علاقے البلد میں مختلف ثقافتی تقریبات کے انعقاد کا مقصد اقتصادی ترقی اور منفرد منصوبوں کے ذریعے علاقے کی تاریخ کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔

جدہ کے قدیم علاقے البلد میں مختلف ثقافتی تقریبات کے انعقاد کیا جاتا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

سعودی وزارت ثقافت کے زیر انتظام منعقد کئے جانے والے پروگرام جدہ کی تاریخی حیثیت کو محفوظ رکھنے اور عالمی ثقافت میں یہاں کے سیاحتی مقامات کو متعارف کراتے ہیں۔
 

شیئر: