سوڈان میں سعودی قونصلر سیکشن کا افتتاح، نائب وزیر خارجہ کی جنرل عبدالفتاح سے ملاقات
اتوار 22 دسمبر 2024 20:10
سوڈان میں سلامتی اور استحکام کی سپورٹ کے لیے مملکت کے عزم کا اعادہ کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید عبدالکریم الخریجی نے اتوار کو سوڈان میں سعودی سفارتخانے میں قونصلر سیکشن کا افتتاح کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سوڈان کے قائم مقام وزیر خارجہ علی یوسف نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
علاوہ ازیں سوڈان کی عبوری خود مختار کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان نے اتوار کو سعودی نائب وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا۔
سعودی نائب وزیر خارجہ نے جنرل عبدالفتاح البرہان کو سعودی قیادت کی جانبسے تہنیتی پیغام پہنچایا۔
انہوں نے سوڈان میں سلامتی اور استحکام کی سپورٹ کے حوالے سے مملکت کے عزم کا اعادہ کیا۔ بامی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سوڈان کے قائم مقام وزیر خارجہ علی یوسف الشریف اور سوڈان میں سعودی سفیر علی جعفر بھی موجود تھے۔