لندن ..... برطانوی حکومت نے کافی غور وخوض کے بعد سڑکوں پر ڈرائیور کے بغیر چلنے والی کاروں کے ٹیسٹ کی اجازت دیدی ہے۔ اور باخبر ذرائع کا کہناہے کہ حکومت نے ایسی گاڑیوں کا ٹیسٹ لینے کیلئے ایک کنسورشیم کی خدمات حاصل کی ہیں جو متعلقہ کار ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتی ہے اور ٹرانسپورٹ وبزنس ڈپارٹمنٹ والوں نے اس کنشوریشم کو بغیر ڈرائیو رکے چلنے والی گاڑیوں کا موثر ٹیسٹ لینے کی اجازت دیدی ہے تاکہ ماہرین ٹیسٹ کریں اور اس کے نتائج سے حکومت کو آگاہ کریں ۔ یہ ذمہ داری سنبھالنے والی کمپنی کیمبرج میں قائم ہے اور اس نے مصنوعی ذہانت کے حوالے سے اچھی خاصی شہرت رکھتی ہے۔ اسے آکسفورڈ یونیورسٹی ، لندن ٹرانسپورٹ اور ٹرانسپورٹ لیباریٹری ادارو ںکا بھی تعاون حاصل ہے۔ اندازے کے مطابق ایسی کاریں تمام تجربات کے بعد 2019ءمیں سڑکوں پر آئیںگی۔ایسی گاڑیوںکی جو فلیٹ بنے گی اس میں بجلی سے چلنے والی 10کاریں بھی شامل ہونگی۔ جو رفتہ رفتہ تبدیل کردی جائیں گی۔ کام اتنا بڑا ہے اورجس کمپنی کو ٹھیکہ ملا ہے وہ اپنے کارکنان کی تعداد 20سے بڑھا کر 120کرانے کی مد دیتی ہے۔ حکام کا کہناہے کہ اچھے ٹرانسپورٹ کیلئے ضروری ہے کہ لوگ جو کار خریدیں اسے معقول حد تک استعمال بھی کریں ورنہ دیکھنے میں یہی ہے کہ 57فیصد معاملات میں ہر کار کو صرف ایک آدمی چلاتا ہے۔ نئی کاریں اس مسئلے اور وقت و پیسے کے ضیاع کو روک سکیں گی۔