Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیسرا ون ڈے: پاکستان نے نیدرلینڈز کو 9 رنز سے ہرا دیا

پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے 91 رنز بنائے۔ (فوٹو: پی سی بی)
روٹرڈیم میں جاری تین ون ڈے میچز کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو نو رنز سے ہرا دیا ہے۔
207 رنز کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی ٹیم 50 ویں اوور میں 197 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
ٹام کوپر 62 اور وکرم جیت سنگھ 50 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ گرین شرٹس کی جانب سے نسیم شاہ نے پانچ اور محمد وسیم جونیئر نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو ٹھیک ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 49.4 اوورز میں صرف 206 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
 کپتان بابر اعظم نے 91 رنز بنائے جبکہ محمد نواز 27 اور فخر زمان 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیس ڈی لیڈے نے 3، ویوین کنگما نے 2 جبکہ اریان دت، شارز احمد اور لوگن وین بیک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
نسیم شاہ کو ان کی عمدہ بولنگ کی وجہ سے مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا ہے۔ پاکستان نے سیریز 0-3 سے جیتی ہے۔
 

شیئر: