انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ویب سائٹ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ میں تبدیلی کی گئی ہے جس کے بعد بابر اعظم ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
اسی طرح فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی بولرز کی رینکنگ میں چوتھی سے تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
وراٹ کوہلی کا حوصلہ افزائی پر بابر اعظم کا شکریہNode ID: 685626
-
گھُٹنے کی انجری، شاہین آفریدی دوسرے ٹیسٹ سے باہرNode ID: 686861
بابر اعظم پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے بعد آسٹریلوی بیٹر سٹیو سمتھ کو پیچھے دھکیلتے ہوئے تیسرے نمبر پر آئے ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے انڈین بولر جسپریت بمراہ کی جگہ لی ہے۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم ون ڈے میں پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ٹی20 میں بھی بابر اعظم کا پہلا نمبر ہے۔
ان کے علاوہ ون ڈے کرکٹ کی رینکنگ میں امام الحق دوسرے جبکہ بولرز کی رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی تیسرے نمبر پر ہیں۔
پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ٹی20 رینکنگ میں کپتان بابر اعظم کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔
اذلان نامی ایک صارف لکھتے ہیں کہ ’بابر اعظم کو تمام فارمیٹ کا نمبر ون کھلاڑی بنتے دیکھنے کا خواب کچھ ماہ بعد پورا ہونے والا ہے۔‘
The Dream To See Babar Azam No 1 in All Formats is Just a Months Away.#BabarAzam | #PAKvsSL | #ICCRankings | #SLvPAK pic.twitter.com/2iW50YTLUT
— AZLAN MEMES (@Azlan_Memes) July 27, 2022
شجاع نامی ایک صارف نے کہا ہے کہ ’خواتین و حضرات، آپ کے سامنے آرہے ہیں آئی سی سی کے نئے ورلڈ نمبر تین بولر جناب شاہین شاہ آفریدی۔‘
Ladies and Gentlemen,
Presenting you the New ICC World Number 3 Bowler, Mr.Shaheen Shah Afridi #ShaheenShahAfridi #ICCRankings pic.twitter.com/iLQbQVFJnb— Shuja Jafri (@Shuja_Abbas05) July 27, 2022
عاقب نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’کیا ہمیں جھکنا چاہیے؟ بالکل یہ ایک بادشاہ ہے، نیا زمانہ، بابر اعظم بہترین۔‘
Should we Bow down? Yeah Sure He is a king. New era.
@babarazam258 THE GOAT#ICCRankings #PAKvsSL pic.twitter.com/B05DCGKAy2— Aqib Afzal (@iaqibafzal) July 27, 2022
مسکان نامی ایک صارف کہتی ہیں کہ ’نمبر تین کے بولر اور بیٹر ایک تصویر میں۔‘
No-3 test bowler & batter in one frame#BabarAzam #ShaheenShahAfridi pic.twitter.com/9yLlQ0yjnc
— MUسKAN (@Musskkaan) July 27, 2022
اذان نامی ایک صارف لکھتے ہیں کہ ’مجھے نہیں معلوم ہمیں کب احساس ہوگا کہ ہم بطور قوم کتنے خوش قسمت ہیں کہ بابر اعظم ہماری ٹیم میں ہیں۔‘
I don't know when everyone will realise that we are blessed as a nation to have Babar Azam in our team!#BabarAzam #PAKvsSL pic.twitter.com/sHLmuKc9iT
— Azan Ahmad (@azanahmad257) July 27, 2022