Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

این اے 245: پی ٹی آئی امیدوار محمود مولوی کامیاب

اتوار کے روز ہونے والے ضمنی انتخاب میں ووٹنگ کی شرح انتہائی کم دیکھنے میں آئی ہے۔(فوٹو: ٹوئٹر)
کراچی ضلع شرقی حلقہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمود مولوی بھاری مارجن سے جیت گئے ہیں۔
اتوار کو ہونے والے الیکشن کے الیکشن کمیشن کے آر ایم ایس سسٹم پر موصول ہونے والے تمام 263 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار نے میدان مار لیا ہے۔
آر ایم ایس پر موصولہ نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے محمود مولوی 29 ہزار 475  ووٹ حاصل کیے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار معید انور 13 ہزار 193 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے محمد احمد رضا 9 ہزار 836 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر  رہے۔
آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والے سابق سربراہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار ڈاکٹر فاروق ستار کو 3 ہزار 479 ووٹ مل سکے جبکہ سید مصطفی کمال کی جماعت پاک سرزمین پارٹی کے امیدوار حفیظ الدین ایک ہزار 177 ووٹ لے سکیں۔
یاد رہے کہ حلقہ این اے 245 میں کل ووٹرز کی تعداد 51 لاکھ سے زائد ہے۔

 

اتوار کے روز ہونے والے ضمنی انتخاب میں ووٹنگ کی شرح انتہائی کم دیکھنے میں آئی ہے۔ ووٹنگ کا ٹرن آوٹ تقریباً 10 اعشاریہ 91 رہا۔
واضح رہے کہ یہ نشست پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی موت کے بعد خالی ہوئی تھی۔

شیئر: