Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش میں شاہ سلمان مرکز کے تحت طبی پروگرام کا آغاز

بینائی سے محرومی کا باعث بننے والی بیماریوں کا علاج کیا جارہا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے بنگلہ دیش کے ضلع نتور میں رضاکارانہ طبی پروگرام کا آغاز کیا ہے جو سنیچر27 اگست تک جاری رہے گا۔
پروگرام کے تحت بینائی سے محرومی کا باعث بننے والی بیماریوں کا علاج کیا جارہا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز کے ماتحت امراض چشم کے ماہر ڈاکٹر اب تک بنگلہ دیش کے نتور ضلع میں 5100 افراد کا معائنہ کرچکے ہیں۔

ایک ہزار 136 چشمے تقسیم اور آنکھوں کے 376 آپریشن کیے گئے ہیں(فوٹو ایس پی اے)

ایک ہزار 136 چشمے تقسیم کیے گئے اور آنکھوں کے 376 آپریشن کیے گئے ہیں۔ 
شاہ سلمان مرکز متعدد برادر اور دوست ملکوں میں کم آمدنی والے خاندانوں کے افراد کو آنکھوں کے امراض سے بچاو کی مہم چلا رہا ہے۔ بنگلہ دیش میں رضا کارانہ طبی پروگرام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

شیئر: