Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سوشل میڈیا نے زندگیاں تباہ کردیں‘، بہروز سبزواری کا بیٹے کی طلاق پر بیان

شہروز اور سائرہ نے 2020 میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ (فوٹو: سکرین گریب)
پاکستانی اداکار بہروز سبزواری نے اپنے بیٹے شہروز اور سائرہ یوسف کے درمیان ہونے والی طلاق پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیٹے اور سابقہ بہو کی آپس میں کیمسٹری نہیں ملی۔
ایک ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم کو دیے گئے انٹرویو میں بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ ’سائرہ بھی میری بیٹی ہے ابھی بھی۔ سائرہ اور شہروز کی کیمسٹری نہیں ملی اس میں ہم کچھ نہیں کرسکتے۔‘
خیال رہے سائرہ یوسف کی شادی شہروز سبزواری سے 2012 میں ہوئی تھی اور تقریباً آٹھ سال بعد دونوں نے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔ ان دونوں کی ایک ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام نورے ہے۔
 
بہروز سبزواری نے سائرہ اور شہروز کی علیحدگی کے وقت سوشل میڈٰیا کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے لیے بہت سخت وقت تھا، شہروز کے لیے سخت تھا، سائرہ کے لیے بہت سخت تھا۔ خاندانوں کے لیے بہت سخت وقت تھا۔‘
انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کے منفی رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم ان کی جاگیر ہیں۔ سوشل میڈیا نے تو تباہ کردی ہیں زندگیاں۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے سائرہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بھی شادی کرلیں اور سیٹل ہوجائیں۔
’میں نے اس کو بہت دفعہ کہا ہے کہ بیٹا سیٹل ہوجاؤ میں تمہارے پیچھے کھڑا ہوں۔‘
شہروز اپنی سابقہ بیوی سے علیحدگی کے بعد ماڈل و اداکارہ صدف کنول سے شادی کر لی تھی اور اب دونوں کی بھی ایک بیٹی ہے۔

شیئر: