وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقعے پر قطر کے امیر کے والد اور والدہ شیخہ موزہ بنت ناصر سے بھی ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کے بیان کے مطابق ’وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے وفد کا استقبال کرنے پر امیر کے والد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے جو کہ باہمی اعتماد اور مستقل حمایت کی مضبوط بنیادوں پر مبنی ہیں۔‘
’وزیراعظم شہباز شریف نے محترمہ شیخہ موزہ بنت ناصر کی سرپرستی میں ’تعلیم سب سے بڑھ کر‘(ای اے اے) پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے ان کی انسانی ہمدردی اور خیراتی کوششوں کی تعریف کی۔‘
’وزیراعظم نے قطر میں دو لاکھ سے زیادہ پاکستانیوں کی میزبانی کرنے پر امیر قطر کے والد محترم شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے عزت مآب کو قطر کے ویژن 2030 کے حوالے سے پاکستان کے تعاون کا یقین دلایا۔‘
وزیراعظم نے امیر قطر کے والد کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔