Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی خان لوگوں کو بیوقوف بنا رہا ہے،زرداری

مالاکنڈ ایجنسی... پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پختونوں کا حصہ کھارہے ہیں۔ان کے پیٹ سے لوٹا ہوا پیسہ نکلواوں گا۔سارا مال عوام کو ملے گا ۔حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے۔ بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔لاکھوں پختونوں کے شناختی کارڈ بلاک کردئیے۔پختون کھڑے ہوجائیں اور حکمرانوں سے اپنا حق لیں۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں پتا تھا کہ پختون اپنی شناخت چاہتے ہیں۔ سی پیک خیبر پختونخوا اور بلوچستان کےلئے بنوایا تھا مگر جاتی امرا والوں کو اس منصوبے کی سمجھ ہی نہیں ۔یہ صرف جنگلا بس بنانا جانتے ہیں۔ انہیں عوام کی ضرورتوں کا کچھ پتہ ہے اور نہ انہیں عوام کی فکر ہے۔ عطاآباد کا راستہ نہ بناتے تو سی پیک کیسے بنتا۔انہوںنے عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نعرے لگائے کہ گو عمران گو ، گو جعلی خان گو ۔جعلی خان لوگوں کو بیوقوف بنا رہا ہے۔ زرداری نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب یہ پاکستان کسی کے باپ کا ملک نہیں یہ لٹیرے جو ملک لوٹ کر لے گئے۔ حکومت میں آکر ان کے پیٹ سے پیسہ نکالیں گے اور یہ سارا مال عوام کو ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ضیاالحق کے شاگرد ہیں اس لئے اس کی سیاست لے کر آگے چلے ہیں۔بچے بچے کی زبان پر ”گو نواز گو“ کا نعرہ ہے ۔

 

شیئر: