Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابی نتائج کا سکہ اچھال کر فیصلہ

ماریون ،ایلینوائے.....ریاست ایلینوائے کے چھوٹے گاﺅں میں انتخابی نتائج کا فیصلہ غیر روایتی طور پر سکہ اچھال کر کیا گیا ہے اور اس نتیجے سے لوگوں میں دلچسپی اور خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ عجیب و غریب انتخابی نتیجہ اس وقت سامنے آیا ہے جب مقامی بلدیاتی کونسل کے چیئرمین کا انتخاب لڑنے والی 2خاتون امیدواروں نے برابر ووٹ حاصل کئے اور آخر کار مسئلے کا حل یہ نکالا گیا کہ سکہ اچھال کر فیصلہ کیا جائے۔ چنانچہ ٹاس ہوا اور جس نے ہیڈ کہا تھا اور زمین پر سکہ گرنے کے بعد ہیڈ والا حصہ اوپر رہا تو اسے فاتح قرار دیا گیا۔ فیصلے کے نتیجے میں 250افراد پر مشتمل اس گاﺅں کیلئے نئی مکھیا منتخب ہوگئی ہیں جن کا کہناہے کہ وہ اپنی شکست خوردہ حریف کو بھی مبارکباد دیتی ہیں اور انہوں نے انہیں بلدیاتی کونسل میں رکن بنانے کا عزم کررکھا ہے۔

شیئر: