Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں کون سی امپورٹڈ کار کتنی مہنگی ہوئی؟

کرنسی کی قدر میں اتارچڑھاؤ کے باعث مقامی سطح پر تیار ہونے والی گاڑیوں کی قیمتیں بھی بڑھی ہیں (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں حکومت کی جانب سے درآمدی سامان پر عائد پابندی ختم کرنے کے بعد گاڑیوں سمیت مختلف امپورٹڈ اشیا پر ڈیوٹی عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
حکومتی اعلان پر عملدرآمد شروع ہونے کے بعد پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں مختلف امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان میں آٹو انڈسٹری سے متعلق نجی ویب سائٹ پاک وہیلز کے مطابق حکومتی اقدام سے مختلف امپورٹڈ گاڑیوں کے ماڈلز پر 11 لاکھ 64 ہزار سے 52 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
800 سی سی تک کی جو گاڑیاں مارکیٹ میں 850000 روپے کی میسر تھی وہ اب 1164305 روپے اضافے کے بعد 2014305 روپے میں میسر ہوں گی۔
801 سے ہزار سی سی کی 2019 ماڈل کی جو گاڑی 1086310 روپے میں دستیاب تھی وہ اب 1328721 روپے کے اضافے کے بعد 2415031 روپے میں فروخت ہو گی۔
1001 سے 1300 سی سی کے 2019 ماڈل کی جو گاڑی 2696943 روپے تک میں میسر تھی وہ ڈیوٹی میں 2939450  اضافے کے بعد اب 5636393 روپے کو پہنچ چکی ہے۔
1301 سے 1500 سی سی تک کی 2019 ماڈل کی امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمت 3798195 سے بڑھ کر 7937921 روپے ہو چکی ہے۔ 2019 ماڈلز کی ان گاڑیوں کی قیمت میں 4139726 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
1501 سے 1800 سی سی کی 2019 ماڈل کی گاڑیاں 4508446 اور 5586074 سے بڑھ کر 8731817 اور 10818938 روپے کی ہو چکی ہیں۔ اس کیٖٹیگری کی گاڑیوں کی قیمتوں میں نئی ڈیوٹی کے بعد 42 لاکھ اور 52 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
1301 سے 1500 سی سی کی ہائبرڈ گاڑیوں کے 2019 ماڈل کی قیمت 2107121 سے بڑھ کر 4168960 ہو چکی ہیں۔ ان گاڑیوں کی قیمتوں میں 2061839 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
1501 سے 1600 سی سی کی ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمت میں 2111686 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد پرانی قیمت 2254223 سے بڑھ کر 4365909 روپے ہو چکی ہے۔
1601 سے 1800 سی سی ہائبرڈ گاڑیوں کے 2019 ماڈل کی قیمت 3093037 میں 2616430 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ان کی نئی قیمت 5709467 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

آٹو انڈسٹری سے متعلق بلاگ کے مطابق حکومتی اعلان کے بعد 1000 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھا کر 100 فیصد کر دی گئی ہے جو پہلے 15 فیصد تھی۔ اس طرح سی بی یو کاروں پر عائد ڈیوٹی میں 85 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے SRO1571(I)/2022 جاری کیا ہے جس کے تحت ریگولیٹری ڈیوٹی کی بڑھی ہوئی شرح 22 اگست 2022 سے فروری 2023 تک لاگو ہوگی۔
دریں اثنا ایف بی آر نے مختلف پی سی ٹی کوڈز کے تحت آنے والی ایس یو ویز، سیڈان، ہیچ بیکس اور کمرشل گاڑیوں پر 35 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی بھی عائد کی ہے۔
 

شیئر: