Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کم عمر لڑکے سے دست درازی کی کوشش پر تین برس قید کی سزا

پراسکیوشن نے جرم کی سنگینی کے باعث سزا میں اضافے کی استدعا کی تھی ( فائل فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں پراسیکیوشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ’آداب عامہ کی خلاف ورزی کے مرتکب شخص کو عدالت نے تین برس قید کی سزا سنائی ہے‘۔
 فرد جرم ثابت ہونے پر ابتدائی سماعت کی عدالت نے مجرم کو ایک برس قید کی سزا کا حکم سنایا تھا جس پرپراسیکیوشن نے جرم کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے سزا پراعتراض دائر کیا جسے اپیل کورٹ نے منظورکرلیا۔ 
العربیہ نیوز کے مطابق آداب عامہ کی خلاف ورزی کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا جس پر ایک کم عمر لڑکے کو تنہائی میں دست درازی کی کوشش کا الزام ہے۔
ابتدائی سماعت کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پراسے ایک برس قید کی سزا کا حکم سنایا تھا۔ ادارہ پراسیکیوشن نے ابتدائی سماعت کی عدالت کے فیصلے پراپیل دائرکی۔
پراسکیوشن کے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ’ دائر کی جانے والی اپیل میں جرم کی نوعیت اور اس کی سنگینی بیان کرتے ہوئے سزا میں اضافے کی استدعا کی گئی ہے‘۔
عدالت نے پراسیکیوشن کے دلائل سے مطمئن ہوتے ہوئے سابقہ سزا میں اضافہ کرتے ہوئے مجرم کو مجموعی طورپر 3 برس قید کی سزا کا حکم سنایا ہے۔

شیئر: