غیر قانونی لیبر کی خدمات حاصل کرنا سنگین جرم، سخت سزاؤں کا اعلان
اتوار 24 جولائی 2022 15:16
’کوئی بھی تجارتی ادارہ غیر قانونی لیبر کی خدمات حاصل کرے گا اس پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی لیبر کی خدمات حاصل کرنا سنگین جرم ہے جس پر سخت سزائیں دی جاسکتی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’کوئی بھی تجارتی ادارہ غیر قانونی لیبر کی خدمات حاصل کرے گا اس پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا‘۔
’علاوہ ازیں اسے 5 سال کے لیے ویزوں سے محروم کردیا جائے نیز اس کے مالک یا منیجر کو ایک سال سزا قید کی سزا ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی لیبر کی خدمات حاصل کرنے والے ادارے کی مقامی میڈیا پر تشہیر ہوگی اور اگر اس میں غیر ملکی منیجر یا انتظامیہ ملوث ہوئی تو اسے ملک سے بیدخل کردیاجائے گا‘۔
محکمے نے کہاہے کہ ’یہی سزا اس تجارتی ادارے کو بھی دی جائے گی جو اپنے لیبر کو آزادانہ طور پر کام کرنے کی اجازت دے گا یا کسی اور ادارے میں کام کرنے دے گا یا کسی اور تجارتی ادارے کے لیبر کی غیر قانونی طور پر خدمات حاصل کرے گا‘۔
محکمے نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ جہاں کہیں بھی اقامہ ولیبر قوانین کی خلاف ورزی دیکھیں تو فوری طور پر ادارے کو مطلع کریں‘۔