ایشیا کپ کے میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو باآسانی 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ افغان بیٹرز نے 128 رنز کا ہدف 19 ویں اوور کی تیسری بال پر حاصل کرلیا۔
افغانستان کی جانب سے نجیب اللہ زدران نے ناقابل شکست 43 رنز بنائے، ابراہیم زدران نے 42 جبکہ حضرت اللہ زازئی نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس سے قبل افغانستان کے خلاف بنگلہ دیشی بیٹرز افغان سپنرز کے سامنے بے بس دکھائی دیے اور صرف 128 رنز کا ہدف ہی دے سکی۔
مزید پڑھیں
-
ایشیا کپ میں انڈیا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیاNode ID: 696166
-
’نسیم شاہ ایک ٹانگ کے ساتھ تین ڈاٹ بال ڈال گیا یار‘Node ID: 696261
منگل کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور راشد خان نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔افغانستان اور بنگلہ دیش کا یہ میچ ایشیا کپ کے گروب بی کا دوسرا میچ تھا۔
اس سے پہلے گروب بی کے پہلے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو ہرا دیا تھا۔
افغانستان کی جانب سے عمدہ بولنگ کرنے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی کرکٹ مداح اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
ریحان الحق کہتے ہیں کہ ’افغانستان کا بولنگ اٹیک فاسٹ بولرز کے آنے کے بعد پہلے سے بھی زیادہ بہتر ہوگیا ہے، سمجھ آرہی ہے کہ کیوں اظہر محمود فضل حق فاروقی کی اتنی تعریف کرتے تھے۔‘
Aghanistan’s bowling attack is even better than it used to be with their pacers coming into play. Can see why @AzharMahmood11 has always rated Fazalhaq Farooqi.
— Rehan Ulhaq (@Rehan_ulhaq) August 30, 2022
ہلال بھٹ نے لکھا ہے کہ ’پاور پلے اور مجیب الرحمان، آسمان پر بنائی گئی ہے یہ خالص پیار کی کہانی۔‘
Powerplay and Mujeeb ur Rehman a Pure love story made in Heaven!!!#MujeebUrRahman #AsiaCup2022 #BANvsAFG
— Hilal Bhatt (ھِلال ) (@HilalBhatSpeaks) August 30, 2022
محمد نُور نے کہا ہے کہ ’افغانستان کے بولنگ اٹیک کے پیچھے وجہ عمر گل ہیں، عمر گل نے ان کے بولروں کو توانائی کی نئی جدت دی ہے۔‘
Reason behind Afghanistan bowling attack.
Umar Gul has upgraded their bowlers to new potential#AFGvsBAN pic.twitter.com/XocMdSJhEa—Muhammad Noor (@Noor_Marriii) August 30, 2022
مریم لکھتی ہیں کہ ’ہم بنگلہ دیش کا زوال دیکھ رہے ہیں یا ہم افغانستان کا عروج دیکھ رہے ہیں؟‘
Are we seeing the downfall of Bangladesh cricket, or are we seeing the rise of Afghanistan cricket?
— Maryam (@Athlemophobia) August 30, 2022