Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈ سی فلم فیسٹیول اوروینس کی فائنل کٹ ورکشاپ کا اشتراک

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی جانب سے فنڈڈ پانچ فلمیں پیش کی جائیں گی( فوٹو عرب نیوز)
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے وینس فلم فیسٹیول کی فائنل کٹ ورکشاپ کے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ انیشیٹو وینس پروڈکشن برج کی قیادت میں 2013 سے افریقی اور مشرق وسطٰی کے ممالک جن میں عراق، اردن، شام، لبنان اور فلسطین شامل ہیں، سے کام جاری رکھنے والی فلموں کی سپورٹ کررہا ہے۔
فیسٹیول کے دوران ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی جانب سے فنڈڈ پانچ فلمیں پیش کی جائیں گی۔
ان میں ’نزوح‘ بھی شامل ہے جس کی ہدایات شامی ہدایت کار سودد کعدان نے دی ہیں۔عراقی ہدایت کار احمد یاسین الدراجی کا ’ہینگنگ گارڈنز‘، لبنانی فرانسیسی ہدایت کار وسام شرف کی ’ٹرٹی، ڈیفیکلٹ، ڈینجسرس‘،’ فرانسیسی الجزائر کے ہدایت کار ڈیمین اوونوری کی ’دی لاسٹ کوئین‘ اور مراکش کی ہدایت کار اور مصنفہ یاسمین کی ’کوئینز‘ شامل ہیں۔
وینس فلم فیسٹیول کے 79 ویں ایڈیشن میں جو 31 اگست سے 10 ستمبر تک جاری رہے گا، میں 10 عرب اور مشرق وسطیٰ کی فلمیں بھی دکھائی جائیں گی۔
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی جانب سے سپورٹ حاصل کرنے والی دو فلمیں جن میں تھیرنوسلیمانی ڈیالو کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ایک دستاویزی فلم ’ دی سیمٹری آف سینما‘ اور امجد الرشید کی ڈارک کامیڈی ’انشاءاللہ اے بوائے‘ ان آٹھ میں شامل ہیں جو پروڈیوسرز، بائیرز، تقسیم کار، پوسٹ پروڈکشن کمپنیوں اور فلم فیسٹیول پروگرامرز کو دکھائی جائیں گی۔ ان میں سے ایک فلم کو مالیاتی ایوارڈ ملے گا۔

وینس فلم فیسٹیول 31 اگست سے 10 ستمبر تک جاری رہے گا (فوٹو عرب نیوز)

وینس پروڈکشن برج کے سربراہ پاسکل ڈیوٹ نے کہا کہ ’وینس پروڈکشن برج  کو ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی وینس ورکشاپ میں ہماری فائنل کٹ کے لیے اضافی سپورٹ حاصل کرنے پر فخر ہے۔‘
انہوں نے مزید کہ ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول چند سالوں کے دوران مینا خطے میں ایک ناگزیر پلیئر اورعرب سینیما اور نئےعمیق مواد کے کلیدی سرمایہ کاروں اور سپوٹرز میں سے ایک بن گیا ہے۔‘
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سی ای او محمد الترکی نے کہا کہ ’ہم اس شراکت داری قائم کرنے پر بہت پرجوش ہیں تاکہ خطے کے فلم سازوں کے ساتھ اپنی وابستگی کو مضبوط اور مزید پراجیکٹس کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔

شیئر: