Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن آئندہ برس 9 فروری سے 19 مارچ تک کھیلا جائے گا

پی ایس ایل 8 کے میچز لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آٹھواں ایڈیشن 9 فروری سے 19 مارچ 2023 تک کھیلا جائے گا۔ لاہور قلندرز کی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جمعے کو جاری اعلامیت کے مطابق پی ایس ایل 8 کے میچز پاکستان کے چار وینیوز لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔
پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کا اجلاس چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا کی زیر صدارت لاہور میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں پی ایس ایل کی 6 فرنچائزز کے نمائندوں اور پی سی بی کے حکام نے شرکت کی۔ رمیز راجا نے پی ایس ایل 7 کے کامیاب انعقاد پر اجلاس کے شرکا کو مبارک باد پیش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’کئی بیرونی چیلنجز کے باوجود پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن انتہائی کامیاب رہا اور اس نے ریکارڈ منافع حاصل کیا۔‘
ایونٹ کے شیڈول پر تفصیلی بات چیت پی سی بی حکام اور فرنچائزز کے درمیان آئندہ اجلاسوں میں ہوگی۔
اس موقع پر فرنچائزز کے نمائندوں کو پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

شیئر: