مملکت کے کس علاقے میں جمعرات کو درجہ حرارت زیادہ اور کہاں کم رہے گا؟
جمعرات کو جدہ میں درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے بدھ کو آنے والے دنوں میں موسمی حالات کے حوالے سے پیشگوئی جاری کی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مملکت کے کچھ علاقوں کے درجہ حرارت میں معمولی اضافے کا امکان ہے۔ ان میں تبوک، الجوف، مدینہ منورہ اور حدود شمالیہ شامل ہیں۔
قومی مرکز کے مطابق جازان، عسیر اور نجران میں درجہ حرارت قدرے بہتر رہے گا۔ اسی طرح جازان، عسیر اور نجران کے علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ جس سے موسم قدرے بہتر ہوجائے گا۔
دوسری جانب قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعرات کو مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت مدینہ منورہ اور دمام میں 43، مکہ مکرمہ اور تبوک میں 42، ریاض میں 40، جدہ اور ینبع میں 39، طائف میں 34 سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے جبکہ سب سے کم درجہ حرارت السودۃ میں 22 سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں