Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسپو سٹی دبئی میں باضابطہ افتتاح سے پہلے اولین وزیٹرز کا خیرمقدم

اکتوبر میں ایکسپو دبئی 2020  کے پویلینز وزیٹرز کے دوبارہ کھلنے والے ہیں ( فائل فوٹو اے ایف پی)
ایکسپو سٹی دبئی نے یکم اکتوبر کو باضابطہ افتتاح سے قبل اپنے اولین وزیٹرز کا خیرمقدم کیا جنہوں نے ایکسپو سٹی کے دو پرکشش مقامات کا نظارہ کیا ہے۔
موبیلٹی پویلین الف اور سسٹین ایبلٹی پویلین ٹیرا ایکسپو دبئی 2020 کا حصہ تھے اور اب انہیں وزیٹرز کے لیے دوبارہ کھولا جا رہا ہے۔
عرب نیوز اور وام کے مطابق موبیلٹی پویلین الف کے اولین وزیٹرز پیرو نژاد کینیڈین شہری کرس اور پیٹریشیا ڈیاز تعطیلات میں ایکسپو 2020 دبئی کے دوران امارات آئے۔ ایک ماہ قیام کے باوجود وہ تمام پویلینز اور پرکشش مقامات  نہیں دیکھ سکے تھے۔
پیٹریشیا نے کہا کہ’ موبیلٹی پویلین الف ان پویلینز میں سے ایک ہے جس کا دورہ ہم  نہیں کر سکے تھے۔ اس کے بارے میں بہت اچھی باتیں سن رکھی تھیں۔ اسے باہر سے دیکھ کر سحر زدہ ہوگئے تھے، اس لیے ہم جانتے تھے کہ اندر سے بھی یہ شاندارہوگا۔ یہ واقعی ایک بصیرت انگیز تجربہ ہے‘۔
ورجیلو، ماجن اور جون پرل ہیکاسیو پر مشتمل فلپائنی خاندان نے سسٹین ایبلٹی پویلین ٹیرا کا دورہ کرنے والے سب سے پہلے وزیٹرز ہیں۔
 دبئی کے رہائشی ورجیلو اپنی اہلیہ اور بیٹی کو دبئی میں ان کی تعطیلات کے دوران سسٹین ایبلٹی پویلین ٹیرا لانا چاہتے تھے۔
ورجیلو نے کہا کہ ایکسپو 2020 دبئی کے دوران 190 پویلین دیکھ لیے تھے لیکن  فیملی کے ساتھ سسٹین ایبلٹی پویلین ٹیرا دیکھنے کا فیصلہ کیا اور وہ یہاں آ کر بہت خوش ہیں۔
اکتوبر میں ایکسپو دبئی 2020  کے وزیٹرز کے دوبارہ کھلنے والے پویلینز میں واٹر فیچر، ال وصل پلازہ، ویمنز پویلین اور وژن پویلین شامل ہیں۔

شیئر: