Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسپو دبئی میں وزیٹرز کی تعداد 20 ملین سے تجاوز کر گئی

192 ممالک کے تجارتی، ثقافتی، تعلیمی اورتفریحی اداروں نے بھرپور شرکت کی(فوٹو امارات الیوم)
ایکسپو دبئی میں آنے والے وزیٹرز کی تعداد 20 ملین سے تجاوز کرگئی ہے۔ اسے ایک تاریخ کامیابی قراردیا جارہا ہے۔ 
امارات الیوم کے مطابق بین الاقوامی سطح پر وبائی حالات کے تناظرمیں عالمی نمائش میں اتنی بڑی تعداد کی آمد ایکسپوکی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت اختیار کرگئی ہے۔  
 ایکسپو دبئی کا یہ بین الاقوامی ایونٹ انتہائی کامیاب رہا ۔دنیا بھرسے بڑی تعداد میں لوگ متحدہ عرب امارات  میں اکھٹا ہوئے ہیں۔
ایکسپودبئی 2020 کا یہ ایونٹ چیلنچز سے نمٹنے میں کامیاب رہا جہاں 192 ممالک کے تجارتی، ثقافتی، تعلیمی اورتفریحی اداروں اور بڑی تعداد میں وزیٹرز نے بھرپور شرکت کی۔ 
ایکسپودبئی 2020 میں 32 ہزارپروگرامز پیش کیے گئے جن میں مختلف ممالک کےسربراہان بھی شریک ہوئے۔سپورٹس کی نامورشخصیات، فنکاروں کی بڑی تعداد بھی اس ایونٹ میں پہنچی ہیں۔ 
ایکسپودبئی کمیٹی کے سی ای او، دبئی سول ایوی ایشن کے صدر وامارات ایئرلائن کے سی ای او شیخ احمد بن سعید آل مکتوم نے کہا ’سال 2013 میں جب ایکسپوکے سفرکا آغاز کیا تھا بلکہ اس سے قبل ہم ایکسپو 2020 کی منصوبہ بندی میں لگے ہوئے تھے۔
اس وقت ہم نے ایکسپو2020 کا ہدف مقرر کررکھا تھا، ہمارا ہدف اورویژن دنیا بھرکو دبئی و امارات میں خوش آمدید کہنا تھا تاکہ عالمی سطح پرایسا جامع پروگرام منعقد کیاجائے جوسوچوں سے بھی بالا ترہو‘۔ 
انہوں نے مزید کہا ’بے شک اس خواب کو حقیقت کا روپ دیا ہے کیونکہ ایکسپودبئی 2020 کے شرکا کی تعداد ہی اس کی گواہ ہے کہ دنیا بھر نے ہماری اس کاوش کو سراہا اور تسلیم کیا۔ اس بات کا یقین ہے کہ دنیا بھر سے آنے والے وزیٹرز یہاں سے جاتے وقت نہ قابل فراموش یادیں اپنے ساتھ لے کرجائیں گے‘۔ 
ایکسپودبئی میں مختلف ممالک کے قومی تہواروں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ کینڈا کا نیشنل ڈے 19 مارچ کو منایا جائے گا جبکہ پاکستان کے قومی دن کی تقریب 23 مارچ کو منعقد ہوگی اور جنوبی افریقہ اور انڈیا 28  مارچ کو اپنے قومی دن کی مناسب سے تہوار ایکسپودبئی میں منعقد کریں گے۔ 

شیئر: