Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسپو دبئی، سعودی پویلین میں 10 لاکھ وزیٹرز کی آمد کا ریکارڈ

ہدف مکمل ہونے پرآتشبازی اور لیزر شو کا اہتمام کیا گیا۔ (فوٹو عرب نیوز)
 ایکسپو دبئی 2020 میں سعودی پویلین نے 49 ایام کے دوران دس لاکھ  وزیٹرز کو خوش آمدید کہا ہے۔ 
الریاض اخبار کے مطابق سعودی پویلین کی استقبالیہ کمیٹی نے بیان میں کہا کہ مختلف عرب اور دیگر ملکوں کے دس لاکھ  وزیٹرز نے سعودی عرب کے پویلین کا دورہ کیا ان میں برادر اور دوست ممالک کے سفارتی وفود شامل تھے۔
ایکسپو 2020 دبئی کے وزیٹرز کی 30 فیصد سے زیادہ سعودی پویلین دیکھنے پہنچی ہے اور یہ 49 ایام کے دوران ایکسپو کی تاریخ کا ایک ریکارڈ ہے۔
دس لاکھ وزیٹرز کا ہدف مکمل ہونے پرآتشبازی اور لیزر شو کا اہتمام بھی کیا گیا۔ 
’عاش سلمان‘ (سلمان زندہ باد) اوپیرا) کی دھن بجائی گئی اور تلواروں کا سعودی رقص پیش کیا گیا۔
ایکسپو 2020 دبئی میں سعودی پویلین رنگا رنگ پروگراموں کے ذریعے وزیٹرز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں کامیاب رہا ہے۔
  پویلین میں تجدد پذیر توانائی سینٹر، سعودی عرب کی تاریخی دستی مصنوعات، عوامی طائفوں کے شو، مملکت کے مختلف علاقوں کے مشہور پکوان سے لطف اٹھانے کے لیے  وزیٹرز کی بڑی تعداد جمع رہی۔
 فیملی ثقافتی شو اور مشاعرے ہوئے۔ معیشت، ثقافت، سرمایہ کاری اور جدت طرازی کے حوالے سے پروگرام منعقد کیے گئے- 
سعودی پویلین میں چھ ماہ کے دوران 1800 سے زیادہ منفرد پروگرام پیش کیے جا ئیں گے۔
یاد رہے کہ ایکسپو دبئی میں سعودی پویلین میزبان ملک امارات کے بعد سب سے بڑا ہے اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں تین اعزاز درج کرائے ہیں۔

شیئر: