الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ڈی جی ڈی اے) کے باصلاحیت ٹور گائیڈز سعودی پویلین میں ایکسپو 2020 دبئی کے دوران محنت کر رہے ہیں تاکہ مملکت کے بادشاہوں اور ہیروز کی سرزمین الدرعیہ کی تاریخ شیئر کی جا سکے۔
عرب نیوز کے مطابق الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو فخر ہے کہ اس کی باصلاحیت ٹیم کے سات گائیڈ سعودی پویلین کو سپورٹ کرنے، مملکت کا وژن 2030 ڈرائیو کرنے میں مدد کرنے اور سعودی نوجوانوں کے جذبے کی نمائندگی کرنے کے لیے اس وقت دبئی میں ہیں۔
مزید پڑھیں
-
الدرعیہ میں آثار قدیمہ کی کھدائی کا منصوبہ شروعNode ID: 580266
سعودی عرب نے دبئی ایکسپو 2020 کے لیے 13ہزار مربع میٹر کے رقبے پر شاندار پویلن قائم کیا ہے۔اس کا رقبہ فٹبال کے دو سٹیڈیمزکے برابر ہے۔
سعودی پویلین کی شکل دیو ہیکل روشن دان جیسی ہے۔ یہ روشن دان زمین سے آسمان کی جانب کھلتا ہے۔
سعودی پویلین مملکت کے ماضی،حال اور مستقبل کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ پانچ منزلہ بلند ہے جو متحدہ عرب امارات کے پویلین کے بعد ایونٹ میں دوسرا بڑا مقام بناتا ہے۔
سعودی پویلین آٹھ ہزار ایل ای ڈی فلور لائٹس اور دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل سکرین پر مشتمل ہے۔
دبئی ایکسپو میں سعودی پویلین آنے والے مملکت کی تاریخ کے ساتھ سعودی عرب میں آنے والی بڑی تبدیلیوں کا مشاہدہ کرسکیں گے۔ وزیٹرز جب بھی یہاں رکیں گے ایک مختلف تجربے سے لطف اندوز ہوں گے۔یہ ایک ایسا ڈیزائن ہے جو چار اہم موضوعات کا احترام کرتا ہے۔سعودی عوام، قوم کا ورثہ، موقع اور فطرت۔
الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹور گائیڈز ایکسپو 2020 دبئی کے دوران پویلین میں کام کریں گے، وزیٹرز کے ساتھ مملکت کی حیرت انگیز تاریخ اور ثقافت اور خاص طور پر الدرعیہ کے ساتھ شیئر کریں گے۔
ان کے فرائض میں پورے پویلین کے عوامی دورے، سکول کے دوروں کی رہنمائی،وی آئی پی مہمانوں اور گروپس کی دیکھ بھال اور پویلین میں کام کرنے والے عارضی عملے اور انٹرنز کی تربیت شامل ہے۔
الدرعیہ میں ان کی تربیت نے انہیں ایکسپو 2020 دبئی میں شرکت کے لیے اچھی طرح تیار کیا ہے اور ان کی شمولیت ان کی صلاحیتوں،علم اور جذبے کی ایک منفرد پہچان ہے۔
الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ابھرتے ہوئے ستاروں میں سے ایک اور سعودی پویلین میں ایک پرجوش ٹور گائیڈ راھف الحربی نے کہا کہ ایکسپو 2020 دبئی میں سعودی عرب کی نمائندگی کرنا اور دنیا کو الدرعیہ کی بھرپور تاریخ کے بارے میں بتانا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ میں پوری دنیا کو اپنی منفرد تاریخ اور ثقافت کے ساتھ مملکت کی جائے پیدائش کے بارے میں سیکھنے کا منتظر ہوں۔ مجھے فخر ہے کہ میں اس ٹیم کا حصہ ہوں اور نئے تجربات سے حقیقی طور پر لطف اندوز ہوں جو ہم یہاں کر سکتے ہیں۔‘
الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سعودی عرب کی اہم تاریخی، ثقافتی اور طرز زندگی کی منزل کی تبدیلی کی قیادت کر رہا ہے۔
یہ اتھارٹی جولائی 2017 میں قائم کی گئی تھی تاکہ الدرعیہ کی تاریخ کو محفوظ کیا جا سکے، اس کی کمیونٹی کو منایا جا سکے اور یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ سائٹ الطریف کو سعودی عرب کی ثقافت اور ورثے کے مرکز میں دنیا کے عظیم اجتماعی مقامات میں سے ایک میں تبدیل کیا جا سکے۔