چنئی .... اے آئی اے ڈی ایم کے پارٹی کی جنرل سیکریٹری وی کے ششی کلا کے بینرز بدھ کو پارٹی ہیڈ کوارٹر سے ہٹا دیئے گئے۔ ششی کلا خوردبرد کے الزام میں ان دنوں چنئی جیل میں ہیں۔ خیال ہے کہ بینرز ہٹانے کا یہ سلسلہ پارٹی کے مخالف دھڑوں سے تعلقات خوشگوار کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔ مخالف دھڑے کی سربراہی سابق وزیراعلیٰ پنیر سیلوم کررہے ہیں اور انکے میڈیا ترجمان نے کہا کہ یہ ایک مثبت قدم ہے۔ دھڑے کے سربراہ نے کہا تھا کہ ہیڈکوارٹر کا تقدس برقرار رکھنے کیلئے اس قسم کے بینرز فوری طور پر ہٹا دینے چاہئے۔ یہ دھڑا اب تک اپنے اس مطالبے پر قائم ہے کہ دونوں دھڑوں میں انضمام کیلئے پیشگی شرط ششی کلا کے خاندان والوں کو پارٹی سے نکال باہر کرنا ہے۔