دس سالہ سعودی طالبعلم نے دس منٹ میں ذہنی ریاضی کا عالمی مقابلہ جیت لیا
عالمی مقابلے میں 19 ممالک کے 2000 طلبہ نے شرکت کی( فوٹو سیدتی)
دس سالہ سعودی طالبعلم ’ترکی باجنید‘ نے مصر میں منعقدہ ذہنی ریاضی (مینٹل متیھ) کا عالمی مقابلے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی باجنید کا کہنا تھا کہ’ اسے فخر ہے کہ وہ اپنے وطن اور والدین کے لیے خوشی کا باعث بنا‘۔
ترکی باجنید نے اس کامیابی میں اپنے استاد حسین العباسی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ’ ریاضی سے شناسائی اور پھر محنت میرے استاد نے کرائی جس کی وجہ سے آج یہ اعزاز حاصل ہوا‘۔
مقابلے کے حوالے سے سعودی طالبعلم کا کہنا تھا کہ ’عالمی مقابلے میں 160 سوالات تھے جنہیں 10 منٹ میں حل کرنا تھا‘۔
’ترکی باجنید نے مزید کہا کہ’ اس سفر کو جاری رکھوں گا۔ کوریا میں منعقد ہونے والے مقابلے میں حصہ لینے کےلیے تیاری شروع کردی ہے‘۔
واضح رہے قاھرہ میں ہونے والے مینٹل میتھ کے عالمی مقابلے میں 19 ممالک کے 2000 طلبہ نے شرکت کی جن میں سعودی عرب کے دس سالہ ترکی باجنید نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے یہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔