پاکستان اور انڈیا کے درمیان سنسنی خیز میچ کی تصویری جھلکیاں
ایشیا کپ ٹی20 کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے انڈیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
اس دلچسپ میچ کی تصویری جھلکیاں خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ان تصاویر میں
محمد رضوان نے نصف سینچری سکور کی۔
بابر اعظم اس میچ میں بھی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے اور 14 رنز بنا کر روی بشنوئی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
شاداب خان نے 31 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
وراٹ کوہلی نے ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری نصف سینچری بنائی۔ وہ 60 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
حارث رؤف کی بال پر روہت شرما کا کیچ خوش دل شاہ نے پکڑا۔
انڈین کپتان روہت شرما نے بابر اعظم کا کیچ پکڑا۔
تماشائی میچ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔