Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اہم تاریخی دریافت کے اعلان کے لیے کل پریس کانفرنس ہوگی

’آثار قدیمہ سے وابستہ افراد اس اہم تقریب کی تفصیلات کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ہیرٹیج کمیشن اہم تاریخی قدر و قیت کے حامل آثار قدیمہ کی نئی دریافت کے اعلان کے لیے کل بدھ کو پریس کانفرنس منعقد کرے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کمیشن نے کہا ہے کہ ’کل شام 5 بجے المربع محلے میں واقع صدر دفتر میں پریس کانفرنس ہوگی جس میں نئی دریافت کا اعلان ہوگا‘۔
کمیشن نے کہا ہے کہ ’پریس  کانفرنس قومی ورثے کی دریافت اور دستاویز بندی کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہےجس میں ان آثار پر روشنی ڈالی جائے گی جوسعودی عرب کی سرزمین پر لاکھوں برس کے دوران آنے والی قدرتی اور تہذیبی تبدیلیوں کی عکاسی کرتے ہیں‘۔
کمیشن  نے ایکس پر اپنے اکاؤنٹ میں سوالیہ ٹویٹ کے ذریعے تجسس کو بھی ابھاراہے جس میں پوچھا گیاکہ ’سعودی عرب کی سرزمین لاکھوں سال پہلے کیسی تھی؟‘۔
تاریخ اور آثار قدیمہ کے شعبے سے وابستہ افراد اس اہم تقریب کی تفصیلات کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔
 

شیئر: