Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں پلاسٹک مصنوعات کی درآمدات میں 18 فیصد اضافہ

چین سے درآمدات میں 45 فیصد سالانہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات  کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مملکت کی پلاسٹک مصنوعات کی درآمد 2022 کی دوسری سہ ماہی میں 18 فیصد بڑھ کر  چار لاکھ 56 ہزار ٹن ہو گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں تین لاکھ 86 ہزار ٹن تھی۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پلاسٹک کی درآمد میں اضافہ چین سے درآمدات میں 45 فیصد سالانہ اضافے سے ہوا ہے۔  
رپورٹ کے مطابق ربڑ مصنوعات میں بھی اسی مدت کے دوران ایک لاکھ 52 ہزار سے ایک لاکھ 70 ہزار یونٹس تک 12 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
مملکت کی پلاسٹک درآمدات میں اضافہ 2019 کی دوسری سہ ماہی کے بعد سے سب سے زیادہ رہا ہے جب کہ ربڑ مصنوعات میں 2019 کی تیسری سہ ماہی کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
پلاسٹک اور ربڑ کی مجموعی درآمدات 2022 کی دوسری سہ ماہی میں 19 فیصد بڑھ کر 7.1 بلین ریال ہو گئیں جو ایک سال پہلے کی مدت میں 6 بلین ریال تھیں۔
پلاسٹک درآمدات کی مالیت سہ ماہی بہ سہ ماہی میں 18 فیصد بڑھ کر 4 بلین ریال سے 4.8 بلین ریال ہو گئیں جب کہ ربڑ کی قیمت 23 فیصد بڑھ کر 1.9 بلین ریال  سے 2.4 بلین ریال ہو گئیں۔
مالیت میں سال بہ سال تبدیلیوں کی تاریخ کو دیکھتے ہوئے پلاسٹک کے مقابلے ربڑ میں زیادہ اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔
تاہم 2022 کی دوسری سہ ماہی میں ایسا نہیں ہوا کیونکہ درآمد شدہ پلاسٹک کی قیمت ربڑ میں 18 فیصد اضافے کے مقابلے میں سال بہ سال 15 فیصد سے بڑھ کر 31 فیصد تک پہنچ گئی۔
2019 کی دوسری سہ ماہی سے 2022 کی دوسری سہ ماہی تک کے تین سالوں کے اعداد و شمار پر محیط پلاسٹک کی درآمدات کی قدر میں 40 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اس کے حجم میں صرف 12 فیصد اضافہ ہوا۔

شیئر: