Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابل میں روسی سفارتخانے پر حملہ، عملے کے دو افراد ہلاک

طالبان کے کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد بھی روس کا سفارتی مشن کام کر رہا ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
کابل میں روس کے سفارتخانے کے قریب دھماکے سے سفارتی عملے کے دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پیر کو کابل میں روسی سفارتی مشن کے قریب حملے کے بارے میں ماسکو میں وازرت خارجہ نے بیان جاری کر کے ہلاکتوں کی تصدیق کی۔
روس کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق ’کابل میں دن دس بج کر 50 منٹ پر نامعلوم عسکریت پسند نے روسی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن کے داخلی دروازے پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا۔‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اس حملے کے نتیجے میں روس کے ڈپلومیٹک مشن کے دو ملازمین ہلاک ہو گئے جبکہ زخمیوں میں افغان شہری بھی شامل ہیں۔‘
خیال رہے کہ کابل میں طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان میں چند ملکوں کے سفارتی مشن ہی کام کر رہے ہیں جن میں روس بھی شامل ہے۔

شیئر: