اتوار کے روز دبئی میں کھیلے گئے پاکستان اور انڈیا کے میچ کے دوران آصف علی کا کیچ چھوڑنے کے بعد انڈین فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
ارشدیپ سنگھ نے آصف علی کا کیچ تب چھوڑا جب پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 16 گیندوں پر 31 رنز درکار تھے اور اس کے بعد آصف علی نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
سوشل میڈیا پر ارشدیپ سنگھ پر ہونے والی تنقید کے جواب میں انڈین پنجاب کے وزیر برائے کھیل گرمیت سنگھ ان کے دفاع میں میدان میں آگئے ہیں۔
’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق صوبائی وزیر گرمیت سنگھ نے ارشدیپ سنگھ کی والدہ سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’آپ کو آج زندہ دلی دکھانی چاہیے کیونکہ پورے پنجاب سمیت انڈیا آج ارشدیپ کے ساتھ کھڑا ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
اعصاب شکن مقابلے کے بعد پاکستان نے انڈیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیاNode ID: 698001
-
پاکستان اور انڈیا کے درمیان سنسنی خیز میچ کی تصویری جھلکیاںNode ID: 698071
ارشدیپ سنگھ کے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے گرمیت سنگھ کا کہنا تھا کہ ’جن لوگوں نے کبھی کرکٹ نہیں کھیلی وہ بھی تبصرے کر رہے ہیں۔‘
پنجاب کے وزیر سے گفتگو کرتے ہوئے ارشدیپ سنگھ کی والد کا کہنا تھا کہ ’میچ کے بعد جب ہم اس (ارشدیپ) کے ساتھ بیٹھے تو اس نے کہا کہ پریشان نہ ہوں اور وہ ناقدین کا جواب اپنی کاکردگی سے دیں گے۔‘
ارشدیپ سنگھ کے کیچ چھوڑنے کے بعد ہی ٹوئٹر پر دائیں بازو کی سوچ کے حامل انڈین صارفین نے ان پر سخت جملے کسنے شروع کردیے تھے اور انھیں ’خالصتانی‘ کہا جارہا تھا۔
اسی سلسلے میں فیکٹ چیکر محمد زبیر نے درجنوں صارفین کی ایسی ٹویٹس نکالیں جو نہ صرف ارشدیپ سنگھ کے خلاف تھیں بلکہ ان ٹویٹس میں ان کو ’خالصتانی‘ بھی کہا گیا تھا۔
One drop catch and.....#INDvsPAK pic.twitter.com/6lhFjkQ6wf
— Mohammed Zubair (@zoo_bear) September 4, 2022
ارشدیپ سنگھ کی جانب سے کیچ چھوڑنے پر جہاں ان پر لفظی حملے اور تنقید کی جارہی ہے وہیں سابق کھلاڑیوں سمیت صارفین کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جارہی ہے۔
سابق پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ ارشدیپ سنگھ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’میری انڈین ٹیم کے فینز سے درخواست ہے کہ کھیلوں میں ہم غلطیاں کرتے ہیں کیونکہ ہم بھی انسان ہیں۔ براہ کرم کسی کی ایسی غلطیوں پر تذلیل نہ کی جائے۔‘
My request to all Indian team fans. In sports we make mistakes as we r human. Please don’t humiliate anyone on these mistakes. @arshdeepsinghh
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) September 4, 2022
سابق انڈین کرکٹر یوراج سنگھ نے لکھا کہ ’اگر آپ پاکستان اور انڈیا کے میچ کے دوران سنسنی میں رہتے ہیں تو سوچیں میدان میں کھیلنے والے کھلاڑیوں پر کتنا دباؤ ہوتا ہوگا۔‘
If you were at the edge of ur seat during #IndiaVSPak, imagine the pressure on the players in the park!
One dropped catch doesn’t define ability. We need to unite as a cricket loving nation & support youngsters instead of criticising them.
More power to you @arshdeepsinghh
— Yuvraj Singh (@YUVSTRONG12) September 5, 2022
انڈین پنجابی سنگر جیزی بی لکھتے ہیں کہ ’مضبوط رہیں مسٹر سنگھ کیونکہ آپ پیدا ہوئے ہیں کنگ۔‘
Stay strong mr singh because you,re born king @arshdeepsinghh pic.twitter.com/mYOjyAJ1Hr
— Jazzy B (@jazzyb) September 5, 2022