Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں ایک ہفتے کے دوران 8 ہزار 933 بچوں کی پیدائش 

ریاض ریجن میں سب سے زیادہ ولادتیں ہوئی ہیں(فوٹو ٹوئٹر وزارت صحت)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 23 سے 30 اگست تک مملکت بھر میں 8 ہزار933 بچوں نے جنم لیا ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ریاض ریجن میں سب سے زیادہ ولادتیں ہوئی ہیں۔ یہاں دوہزار286 بچے پیدا ہوئے۔ مملکت میں پیدا ہونے والے کل بچوں کا 25.6 فیصد رہا ہے۔ 
مکہ مکرمہ ریجن میں ایک ہزار 804 جبکہ مشرقی ریجن میں 868 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
نجران ریجن میں 249،عسیر ریجن میں 585، مدینہ منورہ میں 636، قصیم ریجن میں 511، القریات میں 104، حدود شمالیہ میں 166، الجوف میں 185، الباحہ ریجن میں 109 اور الاحسا میں 351،حفر الباطن میں 205، حائل ریجن میں 192، جازان ریجن میں 466، تبوک ریجن میں 291 اور بیشہ میں 124 بچوں نے جنم لیا ہے۔

شیئر: