Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا سے تعلق رکھنے والا تاریخی مجسمہ لوور عجائب گھر کی زینت

’تاریخی مجسمے کا وزن 800 کلوگرام اور اس کی لمبائی دو میٹر سے زیادہ ہے‘ ( فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب کےرائل کمیشن برائے العلا گورنری نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں لوور میوزیم کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت لحیاند دور کے مجسمے کی نمائش کی جا رہی ہے۔
العربیہ کے مطابق یہ مجسمہ لوور میں پانچ سالہ تعاون کے معاہدے کے مطابق نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے جس میں سعودی عرب کے تاریخی اور تہذیبی ورثے کو بالعموم اور العلا گورنری کو خاص طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔
یہ مجسمہ اپنی ساخت میں ریت کے پتھر پر مشتمل ہے، جس کا وزن 800 کلوگرام اور اس کی لمبائی دو میٹر سے زیادہ ہے۔
یہ مجسمہ لحیانی دور کا ہے جو 2500 سال قدیم ہے اور جس میں ایک شخص کو تمام تفصیلات کے ساتھ ظاہر کیا گیا ہے۔
یہ مجسمہ العلا میں نوادرات کے تاریخی اور تہذیبی ورثے کی گہرائی کو اجاگر کرتا ہے۔
 

شیئر: