Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ہم ورلڈ کپ میں تباہی مچا دیں گے،‘ سوشل میڈیا پر پاکستانی بولرز کے چرچے

افغانستان نے جیت کے لیے پاکستان کو 130 رنز کا ہدف دیا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں جاری میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 130 رنز کا ہدف دیا ہے اور اس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
بدھ کے روز شارجہ میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستانی بولرز کی کارکردگی عمدہ رہی جس کی بدولت افغانستان کی مضبوط ٹی 20 بیٹنگ لائن اپ  صرف 129 رنز تک محدود رہی۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2، جبکہ نسیم شاہ، محمد حسنین، محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستانی بولرز کی جانب سے پوری اننگز میں 54 ڈاٹ بال کروائی گئیں۔
افغانستان کے خلاف پاکستانی بولرز کی عمدہ بولنگ پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کی جانب سے تعریفی تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
محمد یسال نے لکھا ہے کہ ’ایشیا میں سب سے اچھی بولنگ لائن اپ پاکستان کی ہے۔ ہمارے پاس ٹاپ کلاس سپنرز ہیں، اصلی پیسرز ہیں اور باقاعدہ ٹی 20 سپیشلٹ بولرز ہیں۔
ہارون کہتے ہیں کہ ’پاکستان ٹیم کی اپنے لیڈر شاہین شاہ آفریدی کے نہ ہونے کے باوجود ورلڈ کلاس بولنگ ہے۔ ہم ورلڈ کپ میں تباہی مچا دیں گے۔
حسن چیمہ لکھتے ہیں کہ ’شاداب خان کیا بولر بن گئے ہیں۔ انھیں پہلے چھکا لگا اور اس کے بعد بہترین کلاس سے کم بیک کیا۔
حماد نے پاکستانی بولرز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’شاندار بولنگ پرفارمنس، ہمارے بولرز کو سلام ہے۔ ہمیں اب اچھے طریقے سے یہ میچ جیتنا ہوگا۔
واضح رہے آج کا میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گا اور افغانستان اور انڈیا ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائیں گے۔
سری لنکا پہلے ہی ایونٹ کے فائنل میں پہنچ چکا ہے۔
 

شیئر: