Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

16 سالہ لڑکے سے دست درازی، شہری کو 5 برس قید 

ملزم نے عدالت کے سامنے صحت جرم سے انکار کیا تھا( فائل فوٹو عاجل)
سعودی عرب الخبر میں فوجداری کی عدالت نے 16 سالہ لڑکے سے دست درازی کرنے والے 30 سالہ  شہری کو 5 برس قید کی سزا سنائی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے  مطابق ملزم نے عدالت کے سامنے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں لڑکے کو جانتا ہی نہیں چھیڑ خانی کا الزام غلط ہے, اس پر عدالت نے ڈیجیٹل ثبوت کے طور پر وڈیو ریکارڈنگ طلب کی۔ 
سی سی کیمروں کے فوٹیج سے ثابت ہواکہ ملزم 16 سالہ لڑکے کے ساتھ چلتا ہوا نظر آرہا ہے اور اسے چھیڑنے کی کوشش کررہا ہے۔ 
یاد رہے کہ الخبر کی عدالت نے انسداد چھیڑ خانی قانون میں مقرر انتہائی سزا سنائی ہے۔ شہری کو یہ حکم بھی دیا گیا ہے کہ وہ اپنے خلاف فیصلے کی نجی خرچ پر دو مقامی اخبارات میں تشہیر کرائے۔ 

شیئر: