Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان آم میلہ آج سے شروع

جازان .... جازان ریجن میں آم میلے کا آغاز آ ج بروز جمعرات ہو رہا ہے ۔ میلے میں40 اقسام کے آم رکھے جائیں گے جو خطے میں بہترین ذائقے اور خوشبو کے لئے بے انتہاءمرغوب ہیں ۔ سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے زرعی ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ میلے میں مشہور اقسام کے آموں کے علاو ہ خشک اور دیگر میوہ جات بھی رکھے جائیں گے جن میں کاجو، انجیر ، چیکو اور امرود کے علاوہ دیگر انواع واقسام کے پھل شامل ہیں ۔ 

شیئر: