پبلک پارکنگ اپنے لیے مختص کرنا خلاف قانون، تین ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا
مدینہ منورہ میں بعض تجارتی مراکز عوامی پارکنگ اپنے لیے مختص کیے ہوئے ہیں(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ میونسپلٹی نے تجارتی مراکز اور کاروباری اداروں کی جانب سے پبلک پارکنگ اپنے گاہکوں کے لیے مختص کیے جانے کا نوٹس لیا ہے
میونسپلٹی نے انتباہ کیا کہ کوئی بھی ایسا کرنے کرنے کا مجاز نہیں جو بھی ایسا کرے گا وہ خلاف قانون کارروائی کا مرتکب ہو گا اس پر جرمانہ کیا جائے گا۔
اخبار 24 کے مطابق مدینہ منورہ میونسپلٹی نے بیان میں کہا کہ ’عوامی پارکنگ گاہکوں کے لیے مختص کرنا بلدیاتی قواعد و ضوابط کے منافی ہے۔ اس پر تین ہزار ریال تک کا جرمانہ ہے تاہم اس سے معذوروں کے لیے مختص پارکنگ مستثنی ہے‘۔
مدینہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ ’عوامی پارکنگ کا استعمال ہر شخص کا حق ہے۔ اسے کسی زمرے کے لیے خاص کرنا خلاف قانون ہے۔ اگر کسی کے علم میں اس کی خلاف ورزی آئے تو ’بلدی‘ ایپ کے ذریعے اس کی رپورٹ کی جائے۔‘
یاد رہے کہ مدینہ منورہ میں بعض تجارتی مراکز اور کاروباری ادارے عوامی پارکنگ کو اپنے لیے مختص کیے ہوئے ہیں۔