Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت کم ہونے لگا

سنیچر کو ابھا اور خمیس مشیط میں کم سے کم  درجہ حرارت 17 ڈگری رہا( فائل فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکزکے ماہرعقیل العقیل کا کہنا ہے کہ’ مملکت کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہوگئی جبکہ مغربی ساحلی علاقوں میں نمی کے تناسب میں اضافے کا سلسلہ جاری رہے گا‘۔ 
عاجل نیوز کے مطابق عقیل العقیل نے سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’ سنیچر کو ابھا اور خمیس مشیط میں کم سے کم  درجہ حرارت 17 ڈگری رہا جبکہ شمالی علاقوں میں 22 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا‘۔ 
ماہرموسمیات کا مزید کہنا تھا کہ ’ماہ رواں اورآئندہ ماہ اکتوبر میں مملکت کے مغربی ساحلی علاقے خاص کرمکہ مکرمہ ریجن کے ساحلی علاقوں میں نمی کا تناسب زیادہ رہنے کا امکان ہے‘۔ 
عقیل العقیل نے مزید کہا کہ’ فلکیاتی اعتبار سے مملکت میں موسم خزاں کا آغاز 22 یا 23 ستمبر سے ہوگا جس کے بعد گرمی کی شدت میں واضح طور پر کمی شروع ہوگی‘۔ 
موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق’ سنیچر کو مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت القیصومہ میں ریکارڈ کیا گیا جہاں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ الاحسا میں 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا‘۔ 

شیئر: