Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے چار شہروں میں درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ

مکہ ، وادی الدواسر اور الخرج میں درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ رہا( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ سنیچر کو چار شہروں میں درجہ حرارت سب سے زیادہ رہا جن میں مدینہ منورہ ، دمام ، الاحسا اور حفرالباطن شامل ہیں‘۔ 
سبق نیوز نے موسمیات کے قومی مرکز کے حوالے سے بتایا کہ ’چارشہروں میں پارہ 43 ڈگری رہا ہے‘۔
مکہ مکرمہ، وادی الدواسر اور الخرج میں 42 ڈگری، ریاض، بریدہ، العلا اور رفحا میں41 ڈگری جبکہ تبوک، سکاکا، شرورہ اور القریات میں درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ 
قومی مرکز کا  کہنا تھا کہ ابھا اور الباحہ میں درجہ حرارت 19 ڈگری ریکاڈ کیا گیا جوسب سے کم تھا۔ دوسرے نمبرپرطریف رہا جہاں پارہ 21 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ 
ہوا میں نمی کا تناسب سب سے زیادہ جدہ، ابھا، الباحہ، جازان، ینبع، القنفذہ، الوجہ اوردمام میں ریکارڈ کیا گیا جو 85 سے 92 فیصد تھا۔

شیئر: