Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا کپ فائنل: ’امیدیں بہت ہیں‘، لیکن ’بلڈ پریشر کی دوا لے لینا یاد سے‘

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اس سے پہلے تین مرتبہ ایشیا کپ کا فائنل ہو چکا ہے۔ فوٹو: سکرین گریب
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل میچ دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ سے قبل شائقین کرکٹ پُرجوش دکھائی دے رہے ہیں اور پاکستانی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سر درد اور بلڈ پریشر چیک کرنے کی مشین بھی ساتھ رکھ لی ہے۔
شائقین کو آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا ایشیا کپ کے فائنل میں سنسنی خیز اور کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔
پاکستان کے فاسٹ بولر شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلڈ پریشر چیک کرنے کی مشین، سر درد کی دوا اور انہیلر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے پوچھا کہ ’سب تیار؟‘

Sab tayyar? pic.twitter.com/CrG8gTDxlt

کرکٹ شائقین پاکستان کے ٹاس جیتنے اور کھلاڑیوں سے لگی امیدوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
حسن کاظمی لکھتے ہیں کہ ’امیدیں ہمیں زیادہ ہیں، میچ جیتنے کے امکانات سری لنکا کے زیادہ ہیں۔‘

ٹوئٹر یوزر کومل شاہد نے میچ سے قبل تیار کی گئی چیزوں میں ٹشو پیپر، سر درد کی دوا اور کھانے پینے کے سامان کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئےلکھا کہ ’آج کے میچ کے لیے سب تیار ہو گیا ہے، بلڈ پریشر کی دوا لے لینا سب یاد سے۔‘
سردار دانش لکھتے ہیں کہ ’یہ وقت کرکٹ کے ہتھیار تیار کرنے کا ہے۔‘
 
گزشتہ برس دبئی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹاس نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ دبئی انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں 2021 میں 21 ٹی 20 میچز کھیلے گئے اور صرف تین مرتبہ یہ ہوا جب کسی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور میچ جیتا۔
ماہرین اور تجزیہ کاروں نے دبئی کی پچ کو ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم کے لیے بہتر قرار دیا ہے۔
پاکستان نے سنہ 2000 اور 2012 میں ایشیا کپ جیتا تھا جبکہ سری لنکا نے 1986، 1997، 2004، 2008 اور 2014 کے ایونٹس میں کامیابی حاصل کی تھی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اس سے پہلے تین مرتبہ ایشیا کپ کا فائنل ہو چکا ہے جس میں دو مرتبہ سری لنکا جبکہ ایک مرتبہ پاکستان جیتا ہے۔

شیئر: