Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نکسل باغیوں کی فہرست فورسز کے حوالے

نئی دہلی۔۔۔۔چھتیس گڑھ میں نکسلائٹس کی طرف سے پچھلے دنوں 50فوجیوں کی ہلاکت کے بعد مرکزی حکومت نے فوج سے کہا کہ وہ پوری طاقت سے نکسلائٹس کا حوصلہ پست کردے۔حکام کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت نے فورسز کو باغیوں کی ہٹ لسٹ بھی فراہم کردی ہے۔حکام نے بتایا کہ نکسلائٹس کے 200سے 250لیڈر جھاڑکھنڈ ، اوڈیشہ اور مہاراشٹر آتے جاتے رہتے ہیں تاکہ فورسز کے خلاف حملوں کا منصوبہ بناسکیں۔صرف باسترکے علاقہ میں مسلح ماؤباغیوں کی تعداد 4ہزار ہے جبکہ جن ملیشیاکی تعداد 10سے 12ہزار ہے۔پچھلے سال بڑی تعداد میں نکسلائٹس گرفتار کئے گئے تھے۔ حملوں کا منصوبہ بنانے والے ابتک گرفتاری سے بچے ہوئے ہیں اور اب انہیں گرفتار اور صفایا کرنے کی ضرورت ہے۔

شیئر: