ونودکھنہ گورداس پور سے رکن پارلیمنٹ رہے،انہوں نے اپنی اداکاری کی دنیا میں بڑا نام کمایا، وہ بالی ووڈ کے سب سے بہترین اور پروقار شخصیت کے مالک تھے ان کی زندگی کی کچھ یادگار باتیں۔
1*ونود کھنہ ہندوستان آزاد ہونے سے ایک سال قبل پشاور میں پیدا ہوئے اور آزادی کے بعد ان کا خاندان پشاور سے ممبئی آکر آباد ہوگیا۔
2*ان کا تعلق کسی فلمی گھرانے سے نہیں تھا ، ان کے والد ٹیکسٹائل اور کیمیکل کا کاروبار کیا کرتے تھے ، ونود کھنے نے فلمی دنیا میں بغیر کسی گاڈ فادر کے نام کمایا
3*ونودکھنہ بچپن میں نہایت شرمیلے تھے، اسکول کے دنوں میں ایک مرتبہ ٹیچر نے انہیں زبردستی ایک پروگرام میں شامل کیا جس میں انہوں نے ایکٹنگ دکھائی اور پھر وہاں سے ان کا شوق بڑھتا چلا گیا۔
4*مغل اعظم اور سولہواں سال جیسی فلموں نے ان پر گہرا اثر چھوڑاتھا اور پھر بی کام کرنے کے بعد فلمی دنیا میں باقاعدہ اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔
5*ونود کھنہ نے فلم ’’من کا میت ‘‘سے ڈیبیوکیاتھا، جسے سنیل دت کے بھائی کو لانچ کرنے کیلئے بنائی گئی تھی مگر ویلن کے
رول میں ونودچھا گئے
6*فلم ’’میرا گاؤں میرا دیش‘‘میں منظر کو حقیقت کے سانچے میں ڈھالنے کیلئے ونود کو بیلٹ سے مارکھانے میں بھی کوئی دشواری نہیں تھی۔
7*ونود کھنہ نے اپنے کیریئر کی شروعات ویلن کے طور پر کی تھی تاہم آگے چل کر کامیاب ہیروکے طور پر مقام بنایا۔
8*ونود کھنہ بالی ووڈ میں ایک ایسے اکلوتے ہیرو کہے جاتے ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کی چوٹی پر آکر ریٹائر منٹ لیا۔
9*فلمی صنعت سے ریٹائرمنٹ کے بعد ونودکھنہ تنہائی پسند ہوگئے تھے ،اپنی بیوی گیتانجلی سے علیحدگی کے بعد وہ دنیا سے بیزار ہوگئے تھے
10*1980میں ونود کھنہ امریکہ چلے گئے جہاں انہوں نے اوشو کے آشرم میں برتن تک دھوئے تھے۔