یوم الوطنی پر حرمین ریلوے کا کرایہ 9 ریال
سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے حرمین ریلوے کی جانب سے خصوصی رعایتی نرخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق 23 ستمبر کے دن جدہ سے مکہ کے لیے ریل کا کرایہ 9.2 ریال مقرر کیا گیا ہے۔
حرمین ریلوے سروس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ جدہ کے السلیمانیہ سٹیشن سے مکہ مکرمہ جانے والوں کے لیے کرایہ 9.2 ریال مقرر ہے۔
خصوصی کرایہ سکیم صرف یوم الوطنی یعنی 23 ستمبرکے لیے ہی مخصوص کی گئی ہے۔
واضح رہے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پرمختلف تجارتی اداروں کی جانب سے خصوصی رعایتی سکیمیں لانچ کی جاتی ہیں۔
بیشتر تجارتی ادارے اپنی مصنوعات کے نرخ یوم الوطنی کے دن کی مناسبت سے مقررکرتے ہیں۔ امسال سعودی عرب کا 92 واں قومی دن منایا جارہا ہے اسی مناسبت سے تجارتی اداروں نے اپنی بعض مصنوعات کے لیے 92 ریال کا نرخ مقرر کیا ہے۔