Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ کو یوم الوطنی کی مناسبت سے پرچموں سے سجادیا گیا

’شہر کی مرکزی شاہراہوں اور چوراہوں پر 3 ہزار سے زیادہ جھنڈیاں سجائی گئی ہیں‘ (فوٹو: سبق)
مدینہ منورہ میونسپلٹی نے یوم الوطنی کی مناسبت سے شہر بھر کو سعودی پرچم سے سجادیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دیگر شہروں کی طرح مدینہ منورہ میں بھی یوم الوطنی کا جشن شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔
میونسپلٹی نے کہاہے کہ ’شہر کی مرکزی شاہراہوں اور چوراہوں پر 3 ہزار سے زیادہ جھنڈیاں سجائی گئی ہیں‘۔
’تمام سڑکوں اور چوراہوں کے علاوہ مرکزی عمارتوں کو سبز لائٹوں سے بھی مزین کردیا گیا ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’رہائشیوں کی سہولت کے لیے مختلف پارکس اور عوامی مقامات میں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی‘۔
’قوم دن کو پر وقار طریقے سے منانے کے لیے تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں جبکہ دکانوں اور شاپنگ مراکز میں بھی نگرانی کا کام جاری ہے‘۔

شیئر: