جمعہ 16 ستمبر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال اور اہم کرنسیوں کی شرح تبادلہ
جمعہ 16 ستمبر 2022 13:14
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
پاکستان کی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان مسلسل پندرہویں روز بھی برقرار رہا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی انٹربینک ایکسچینج رپورٹ کے مطابق جمعہ 16 ستمبر کو ڈالر کی قدر ایک روپے 56 پیسے کے اضافے کے بعد 235.88 روپے ریکارڈ کی گئی۔
جمعرات 15 ستمبر کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 234.32 روپے رہی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 63، اماراتی درہم 64.48، کویتی دینار 766.24، عمانی ریال 615.13 اور بحرینی دینار کی قدر 628.22 روپے رہی۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 270.31 روپے اور یورو کی قدر 236.49 روپے رہی۔
گزشتہ دو کاروباری ہفتوں کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 16.9 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ دو ستمبر کو ڈالر کی شرح تبادلہ 218.98 روپے تھی۔
31 اگست کو انٹربینک مارکیٹ میں آخری مرتبہ روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جب ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کی کمی ہوئی تھی، اس کے بعد سے امریکی کرنسی کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 240.2 اور قیمت فروخت 241.2 جب کہ سعودی ریال کی قیمت خرید 63.8 اور قیمت فروخت 64.4 روپے رہی۔
اماراتی درہم کی قیمت خرید 65.8 اور قیمت فروخت 66.4 جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 278 اور قیمت فروخت 280.5 روپے ریکارڈ کی گئی۔