ریاض: حفظ قرآن مکمل کرنے والے 25طلبہ کو اسناد کی تقسیم
جمعرات 27 اپریل 2017 3:00
ریاض(ذکاءاللہ محسن) مدرسہ حلقہ تحفیظ القرآن القرعاوی میں ایک پروقار تقریب کاانعقاد ہوا جس میں حفظ قرآن مکمل کرنے والے 25خوش نصیب طلبہ کو اسناد اور شیلڈ سے نوازا گیا۔ تقریب کی صدارت قمر الحمید فیصل علوی نے کی۔مہمان خصوصی شیخ ابراہیم العید تھے۔ پروفیسر عبد اللہ ناصر رحمانی نے فضیلت قرآن کریم کے موضوع پر انتہائی پر تاثیر خطاب کیا۔ مدرسہ کے طلبہ قرآن پاک کی تلاوت، نظمیں اور مختلف زبانوں میں تقاریر پیش کیں۔ مدرسہ کا تعارف اورسالانہ کاکردگی ویڈیو کے ذریعہ حاضرین کے سامنے پیش کی گئی ۔ ریاض کے علماء، قراء، ائمہ مساجد، مذہبی وسماجی تنظیموں کے نمائندگان کے علاوہ کاروباری افراد کی کثیر تعداد تقریب میں شریک تھی۔ مدرسہ القرعاوی ریاض میں حفظ قرآن کا معیاری اور مثالی ادارہ ہے جس کے مدیر قاری عبد الوحید ام القری یونیورسٹی کے فاضل ہیں۔ مدرسہ 10سال سے ملک شوکت کی زیر سرپرستی اور قاری عبد الوحید کی زیر نگرانی قرآن پاک کی تعلیم میں مصروف ہے۔